کوئٹہ میں برائلر مرغی نایاب قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
شہر بھر میں مرغی کی دکانیں بند، شہریوں کو گوشت کے حصول میں پریشانی کا سامنا
بلوچستان میں برائلر مرغی کی قیمت میں گراں فروشوں نے ہوشربا اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برائلر مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد شہر بھر میں برائلر مرغی اور گوشت کے حصول میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ کئی دکانداروں نے قیمت بڑھنے کی وجہ سے اپنی دکانیں بھی عارضی طور پر بند کردی ہیں۔