ترکیے اور مصر کے 10 سال بعد سفارتی تعلقات بحال ہوگئے
ترکیے اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 سے منقطع تھے
ترکیے اور مصر کے درمیان ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیے اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات 2013 میں اُس وقت منقطع ہوگئے تھے جب مصر نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرکے سفیر کو بیدخل کردیا تھا۔
مصر میں 2014 میں عبدالفتاح السیسی کے صدر بننے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ٹو دوڑ مذاکرات ہو رہے تھے جو برسوں کے تناؤ کے خاتمے کا باعث بنے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کردیے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی کامیابی اور سفارتی تعلقات کی بحالی میں قطر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
عرب ممالک اور مشرق وسطیٰ میں ایک نئی صف بندی ہونے جا رہی ہے۔ برسوں سے منقطع سفارتی تعلقات بحال ہو رہے ہیں جب کہ عرب ممالک نے نہ اسرائیل کو تسلیم کرلیا بلکہ سفارتی و تجارتی تعلقات بھی بحال کرلیے۔
قطر کے ساتھ سعودیہ سمیت 6 عرب ممالک نے 2012 میں سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے تاہم اب یہ تنازع بھی ختم ہوگیا۔ ادھر امریکا اور چین بھی اپنے تعلقات میں نظر ثانی کو کوششوں میں جُتے ہوئے ہیں۔