بیٹے کی خواہش تھی جو اب تک پوری نہیں ہوسکی میکال ذوالفقار

میکال ذوالفقار نے اپنی پوری نہ ہونے والی خواہشات کے بارے میں بتادیا


ویب ڈیسک July 04, 2023
فوٹو فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ وہ بیٹے کے خواہش مند ہیں اور ان کی یہ خواہش ابھی تک پوری نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اُن خواہشات کے بارے میں گفتگو کی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسے ہر کام اور چیز مجھے ملی ہے تاہم اگر خواہشات کی بات کی جائے تو چار خواہشات ایسی ہیں جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔

اداکار نے کہا کہ 'مجھے بیٹے کی خواہش تھی جو ابھی تک پوری نہیں ہوئی'۔

واضح رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010 میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ بعد ازاں مارچ 2017 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھا گلوکار بھی بننا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا۔

اپنی تیسری خواہش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک دن ہالی ووڈ انڈسٹری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ آخری میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔