پیپلزپارٹی کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے فریال تالپور

پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر کا درگاہ ریہڑکی صاحب کا دورہ، سائیں سدرام سے ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ


ویب ڈیسک July 04, 2023
فریال تالپوردرگاہ ریہڑکی صاحب کے منتظم سائیں سد رام کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہیں(فوٹو: ایکسپریس)

پیپلزپارٹی کی خواتین ونگ کی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں کوئی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ ریہڑکی صاحب کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ،جام اکرام دھاریجو، باری پتافی، مکیش چاؤلہ، گیان چند اسرانی ان کے ہمرا تھے۔

اراکین قومی اسمبلی محمد بخش خان مہر، سردار خالد خان لوند،خورشید جونیجو،رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی کے چیئرمین بنگل خان، پی پی پی کے ضلعی صدر بابر لوند اور دیگر اہم سیاسی و حکومتی شخصیات بھی دورے پر ان کے ہمراہ تھیں۔

درگاہ ریہڑکی صاحب کے منتظم سائیں سد رام سے ملاقات میں فریال تالپور نے انہیں یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سائیں سدرام نے درگاہ ریہڑکی صاحب کے دورے کے لیے فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں رہنے والی اقلیتی برادری بالخصوص ہندو اقلیت کے مسائل ہمیشہ ترجیحی طور پر حل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ( فریال تالپور کے) اس دورے سے پیپلزپارٹی پر ان کےا عتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔