آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز اجلاس سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک May 02, 2014
کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف کے افسران شریک ہیں۔ فوٹو: آئی ایس پی آر/فائل

HYDERABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں کورکمانڈرز اجلاس ختم ہوگیا جس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ماہانہ کور کمانڈرز اجلاس راولپنڈی جنرل ہیڈ کوارٹر میں ہوا جس میں کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف کے افسران شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں