افواج پاکستان کا 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت

پاکستان کیلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے یہ درخشندہ ستارے عزت و تکریم کے مستحق ہیں، سروسز چیفس


ویب ڈیسک July 05, 2023
فوٹو: فائل

افواج پاکستان نے 24 ویں یوم شہادت پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت ہیش کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

سروسز چیفس نے کہا کہ کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نے کٹھن حالات کے باوجود اپنے خون سے دفاع وطن کیلئے جرأت، ثابت قدمی اور حب الوطنی کی لازوال تاریخ رقم کی۔

سروسز چیفس نے مزید کہا کہ بِلا شبہ کیپٹن کرنل شیر خان کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں