وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت ہیں نہ ہی کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان، احتساب عدالت ریفرنس سے بری کرے، استدعا


ویب ڈیسک July 05, 2023
(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں ۔ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے درخواستوں پر سماعت کی اور نیب کو 19 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں