اجیت اگرکر بھارتی ٹیم کے نئے سلیکشن سربراہ مقرر

گزشتہ سال نومبر میں چیتن شرما کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا


ویب ڈیسک July 05, 2023
گزشتہ سال نومبر میں چیتن شرما کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا (فوٹو: ایئکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈکپ سے قبل سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق چیف سلیکٹر چیتن شرما کی جانب سے اسٹنگ آپریشن میں کھلاڑیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پلئیرز خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگاتے ہیں، جس کے بعد انہیں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

حال ہی میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگرکر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کے کوچ تھے تاہم وہ ٹورنامنٹ کے بعد عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ''کم تنخواہوں کی وجہ سے سابق کرکٹرز سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں بنتے''

بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) نے مینز سلیکشن کمیٹی میں سلیکٹر کے عہدے کیلئے درخواست دہندگان کا انٹرویو کیا تھا، تین رکنی کمیٹی نے اجیت اگرکر کے نام کو فائنل کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹرز کے حوالے سے انکشافات کرنے والے چیف سلیکٹر مستعفیٰ

اجیت اگرکر کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے کہ جبکہ انکے علاوہ جو شیو سندر داس، سبروتو بنرجی، سلیل انکولا اور سریدھرن شرتھ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

45 سالہ اگرکر نے بھارت کیلئے 26 ٹیسٹ، 191 ون ڈے انٹرنیشنل جبکہ 4 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، تینوں فارمیٹس میں انکی وکٹوں کی تعداد 349 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں