النصر نے رونالڈو کے بعد محمد صلاح سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

الہلال کلب نے بھی کریم بینزیما، این گولو کانٹے کی خدمات لے لیں


ویب ڈیسک July 05, 2023
الہلال کلب نے بھی کریم بینزیما، این گولو کانٹے کی خدمات لے لیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے لیورپول کے اسٹرائیکر محمد صلاح سے معاہدے کیلئے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کرسیٹانو رونالڈو کے بعد رواں سیزن میں محمد صلاح سمیت بڑے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ التحاد کلب فرانسیسی کھلاڑیوں میں کریم بینزیما، این گولو کانٹے اور خالدو کولیبالی کی خدمات لے چکا ہے۔

محمد صلاح نے سال 2017 میں لیورپول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے 305 میچوں میں کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 186 گول اسکور کیے جبکہ 79 اسسٹ فراہم کیے۔

مزید پڑھیں: کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

لیورپول کے اسٹرائیکر گزشتہ سیزن میں اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے تھے انہوں نے 30 گولز اسکور کیے جبکہ 16 میں اسسٹ فراہم کیے تھے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو سعودی کلب النصر کے ''روحانی پیشوا'' قرار

سعودی عہدیدار حفیظ المدلیج کا کہنا ہے کہ محمد صلاح کے پاس اب بھی لیورپول کو خیرباد کہنے کا موقع ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اگر وہ ابھی نہیں آتے ہیں تو وہ مستقبل میں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ''رونالڈو'' کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ کی زینت بن گیا

فٹبال کے معروف صحافی روڈی گیلیٹی کا کہنا ہے کہ النصر اور الہلال صلاح کو سائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں