کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ گرفتار

ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا

ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ ہے.

ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی واردتوں کرنے کا انکشاف بھی کیا ۔

کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا.

پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عدیل عرف راجو پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ نکلا.


ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے ، ملزم نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز کورنگی چمڑا چورنگی پر لوٹ مار اور شہری پر فاٸرنگ کی تھی.

ملزم نے 19 جون 2023 کو کورنگی ویٹا چورنگی پر لوٹ مار کے دوران شہری کو زخمی بھی کیا تھا ، ملزم نے چار روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کالونی میں باربر شاپ بھی لوٹی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی.

فوٹیج میں ملزم عدیل کو شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ملزم عدیل کے خلاف ڈکیتی اور لوٹ مار کے متعدد مقدمات درج ہیں ، گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی مختلف اضلاع سے حاصل کیا جارہا ہے۔

گرفتار ملزم کے وارداتوں میں فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار کاررواٸیاں جاری ہیں۔

ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن ، چھینے گئے 2 موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی تھی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔
Load Next Story