پشاور پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

غیر قانونی طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے، عدالت کی ہدایت


ویب ڈیسک July 05, 2023
(فوٹو: فائل)

ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 231 ورکرز نے یہ درخواست دائر کیا ہے، مختلف پولیس اسٹیشنز میں پی ٹی آئی ورکزر کی لسٹیں بنائی گئی ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے ماے جا رہے ہیں۔ ایک سیاسی پارٹی کے ورکرز کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ ان کو کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے؟ جس پر معظم بٹ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کا تعلق ایک سیاسی پارٹی سے ہے اس وجہ سے ان کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہیں ان سے جواب طلب کرتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت حکم دے کہ ان ورکرز کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا جائے، جس پر ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں