چین میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی 15 افراد ہلاک

بارش اور سیلاب میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

بارشوں نے چین میں بڑی تباہی مچادی؛ فوٹو: فائل

چین میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی اتھل پتھل کر کے رکھ دیا، 85 ہزار افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ریسکیو کے کاموں کے دوران تاحال لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کئی گھر تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، پول گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات نے 15 افراد کی جانیں لے لیں۔



میونسپل ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ بارشوں سے 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ریلوے پل گرنے سے کئی دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔




لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اور سیلابی ریلے میں پھنسے 85 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو کے کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : چین میں قدرتی آفات کا ہائی الرٹ، متعدد علاقوں سے شہریوں کا انخلا



محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 
Load Next Story