مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک

اہلکار کی ہلاکت پر اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں مسلسل 44 گھنٹے سے جاری سرچ آپریشن بند کردیا


ویب ڈیسک July 05, 2023
اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں مسلسل 44 گھنٹے کا سرچ آپریشن بند کردیا؛ فوٹو: ٹوئٹر

مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران نامعلوم جانب سے آنے والی گولی لگنے سے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے محاصرے کے دوران اسرائیلی فوج کا ایک افسر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

اپنے اہلکار کی ہلاکت پر خوف زدہ اسرائیلی فوج نے اسی وقت محاصرہ ختم کرکے فوجی بیس کی راہ لی۔ 44 گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 12 فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 120 زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو بار جنین پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے بھی کیے تھے اور سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب عسکریت پسند فلسطینی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس سے ایک حملے میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں