سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی


Business Reporter July 05, 2023
سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکمی سے1928ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت858روپے اضافہ سے 1لاکھ76ہزار612روپے رہی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کمی سے2480روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں