ایم کیو ایم کے قتل کئے گئے 2 کارکن شہدائے قبرستان عزیزآباد میں سپردخاک

نماز جنازہ کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین و رہنماؤں سمیت کارکنوں اور ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی


ویب ڈیسک May 02, 2014
مولانا احترام الحق تھانوی نے نمازجنازہ پڑھائی فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: ملیر میمن گوٹھ میں قتل کئے گئے ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں میں سے 2 کو شہدائے قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قتل کئے گئے 4 میں سے 2 کارکنوں سلمان قریشی اور سمید کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ادا کی گئی، مولانا احترام الحق تھانوی نے نمازجنازہ پڑھائی جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین اور رہنماؤں سمیت کارکنوں و ہمدردوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جناہ کے بعد دونوں کارکنوں کو شہدا ئے قبرستان عزیز آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی تھیں، پولیس کے مطابق چاروں افراد کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ مقتولین کو ایم کیوایم کے کارکنوں کی حیثیت سے شناخت کیا گیا جس کے بعد گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ نے جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں