جامعہ کراچی ایم فل اورپی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

خواہشمند طلبا اپنے داخلہ فارم 06 اور07 جولائی2023 ء کو آن لائن جمع کراسکتے ہیں، رجسٹرار

(فوٹو : فائل)

جامعہ کراچی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔


رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے مطابق ایم ایس، ایم فل،ایل ایل ایم،پی ایچ ڈی،ایم ایس(سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہشمند طلبا اپنے داخلہ فارم 06 اور07 جولائی2023 ء کو آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبا مزید معلومات کے لیے جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
Load Next Story