اسکاٹ لینڈ میں بھی کنگ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن

بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی تاج پوشی مئی میں ہوئی تھی لیکن ایک رسم کے طور پر یہ اسکاٹ لینڈ میں دوبارہ کی جاتی ہے


ویب ڈیسک July 05, 2023
برطانوی بادشاہ اور ملکہ کی تاج پوشی اسکاٹ لینڈ میں بھی کی گئی؛ فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا کی تاج پوشی کا جشن منایا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس اور مل؛کہ کمیلا کی تاج پوشی رواں برس مئی میں ہوچکی ہے لیکن ایک قدیم روایت کے طور پر یہ رسم اسکاٹ لینڈ میں بھی شایان شان طریقے سے ادا کی جاتی ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں تاج پوشی کی شاندار تقریب میں لایا گیا۔ تاج پہنائے گئے اور شاندار ایئرشو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بادشاہ چارلس کے بڑے بیٹے اور ان کے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ بھی تقریب میں شریک تھیں جب کہ بادشاہ کو اڈنبرہ کے قلعے میں اکیس توپوں کی سلامی بھی گئی۔

تقریب میں برطانوی رسم ورواج کو پیش کیا گیا۔ شرکاء کی خوش دیدنی تھی جب کہ بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا نے بھی مسرت کا اظہار کیا اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق 1603 میں دونوں ریاستوں کے انضام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں