بوم بوم آفریدی کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات خیریت دریافت کی
پرویز مشرف سے دیرینہ تعلقات ہیں انہوں نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، شاہد آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر بوبوم آفریدی نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے کراچی کے علاقے ڈیفنس جنرل کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے ان کی عیادت اور جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔
اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور گھر جا کرنہ صرف ان کی خیریت دریافت کی بلکہ ان کی والدہ کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔