اسلام آباد پولیس کی حراست سےدو خطرناک قیدی فرار

ملزمان تھانہ گولڑہ اور کورال کے علاقوں میں قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، ذرائع


ویب ڈیسک July 05, 2023
—(فوٹو فائل)

اسلام آباد پولیس کی حراست سےدو خطرناک قیدی فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان تھانہ گولڑہ اور کورال کے علاقوں میں قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، پولیس اہلکار قیدیوں کو اڈیالہ جیل لے جارہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضیا مسجد کے قریب ملزمان کو مبینہ طور پر ان کے ساتھی اسلحہ کی نوک پر ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اپنے ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

ناقص کارگردگی پر تین تھانوں کےایس ایچ اوز معطل

دوسری جانب آئی جی نے ناقص کارگردگی اور عوامی شاکایات پر تین تھانوں کےایس ایچ اوز معطل کردیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایچ او نیلور نوازش علی خان، ایس یچ او شمس کالونی غلام بنی اور ایس ایچ او مارگلہ ناصر منظور کو ناقص کارکردگی پرمعطل کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں