کوئٹہ میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد
ڈی آئی جی کی ہدایت کے بعد چھٹیوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری، فیصلہ محرم الحرام کے پیش نظر کیا گیا
بلوچستان کے دارالحکومت میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے چھٹیوں پر پابندی کا حکم جاری کیا جس کے بعد محکمہ پولیس کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران کی چھٹیوں پر پابندی ہوگی، یہ پابندی محرم الحرام کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔
چھٹیوں پر پابندی کے لیے تمام متعلقہ آفیسروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں محرم الحرام کا آغاز 19جولائی سے ہوگا۔