وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
قائم مقام صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی
پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوگئیں، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی 12 مئی 2023 کوپشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر ہوئی تھیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے رواں سال 14 جون کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔