لاہور میں بارش کے باعث چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق
افسوسناک واقعہ ریلوے فیض باغ کالونی میں پیش آیا، مرحوم مرد ریلوے میں بطور واٹر مین ملازم تھا
ریلوے کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے فیض باغ کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ریلوے ملازم اور بچہ موقع پر دم توڑ گئے، بیوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکی، مرحوم ریلوے میں بطور واٹرمین ملازم تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
مرحومین کی نماز جنازہ جامعہ نعیمیہ میں ادا گئی جس میں ڈی ایس ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر سمیت ریلوے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
حادثے پر ڈی ایس ریلوے نے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اللہ مرحوم کی فیملی کو صبرجمیل عطا کرے، ڈی ایس ریلوے لاہور نے مزید کہا کہ مرحوم کے بچوں سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔