موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتےچوہدری نثارعلی
ہم تمام معاملات میں سنجیدہ ہیں لیکن اجلاس میں بات کچھ ہوتی ہے اور میڈیا میں جاکر کچھ اور جلسہ لگ جاتا ہے، وزیرداخلہ
لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ فوج کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی نے کہا کہ معاملات کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں لیکن کھینچا تانی کے ماحول میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے میں مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ ہے اور نہ ہی ہماری طرف سے کوئی دیر،ہم تمام معاملات میں سنجیدہ ہیں لیکن اجلاس میں بات کچھ ہوتی ہے اور میڈیا میں جاکر کچھ اور جلسہ لگ جاتا ہے تاہم موجودہ حالات میں مذاکراتی عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی جس سے دہشت گردی میں بتدریج کمی آئی اور فائر بندی سے تشدد میں بھی کمی ہوئی،کئی کئی دن دھماکا نہ ہونا ایک پس منظر ہے اگر باقی پلیئر کے پاس کوئی اور طریقہ ہے تو دیکھ لیں۔ ان کہنا تھا کہ طالبان کی سوچ اور باڈی لینگوئج سے ادراک ہوگیا ہے جبکہ آخری اجلاس میں طالبان سے ملاقات میں فائنل چیزوں پر بات کرنے کا کہا ہے۔