کراچی بندرگاہ امسال درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ 4185 ملین ٹن رہی

کراچی بندرگاہ سے خشک درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ امسال (23-2022) 30.63 ملین ٹن رہی


Business Reporter July 06, 2023
کراچی بندرگاہ سے خشک درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ امسال (23-2022) 30.63 ملین ٹن رہی۔ فوٹو: فائل

کراچی بندرگاہ پر امسال درآمدات و برآمدات کی مجموعی ہینڈلنگ 41.85 ملین ٹن رہی۔

کراچی بندرگاہ پر امسال درآمدات و برآمدات کی مجموعی ہینڈلنگ 41.85 ملین ٹن اور 1.93 ملین کنٹینرز (20فٹ) رہی،پچھلے سال2021-22میں کراچی بندرگاہ نے درآمدات و برآمدات کی مجموعی طور51.71 ملین ٹن اور2.21 ملین کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مزید دو ملک ہماری بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ


اعدادوشمار کے مطابق کراچی بندرگاہ سے خشک درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ امسال (23-2022) 30.63 ملین ٹن رہی، پچھلے سال(22-2021) خشک درآمدات و برآمدات کی ہینڈلنگ 36.64 ملین ٹن ہوئی تھی، اسی طرح سے لکویڈ بلک درامدات و برامدات کی ہینڈلنگ کراچی بندرگاہ پر امسال 11.22 ملین ٹن رہی جو کہ پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مطابق 15.07 ملین ٹن رہی تھی۔

مزید بریک اپ کے مطابق کراچی بندرگاہ پر امسال (23-2022) درامدات کارگو کی ہینڈلنگ 29.08 ملین ٹن رہی جو کہ پچھلے سال 35.54 ملین ٹن رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں