ناروے رکن پارلیمنٹ ائیرپورٹ شاپ پرچشمہ چراتے پکڑا گیا

دھوپ کا چشمہ چوری کرنے پر رکن پارلیمنٹ پر 3 ہزار نارویجین کرونز کا جرمانہ عائد کیا گیا


ویب ڈیسک July 06, 2023
رکن پارلیمنٹ نے چشمہ چرانے پر معافی مانگ لی:فوٹو:فائل

ناروے کا رکن پارلیمنٹ کو ائیرپورٹ کی ایک دکان پرچشمہ چراتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن بجورنر موکسنیس کو دارالحکومت اوسلو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے فری زون میں واقع ایک اسٹور سے مہنگا دھوپ کا چشمہ چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ بجورنر مارکسسٹ پارٹی ریڈ کے سربراہ ہیں۔

چشمہ چوری کرنے پر 41 سالہ موکسنیس کو 3 ہزار نارویجن کرونز جرمانہ کی سزا دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کا انکشاف ہونے پر اسٹور انتظامیہ نے سیکورٹی کو طلب کیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ان کا ارادہ چوری کا نہیں تھا بلکہ چشمہ غلطی سے اپنے سامان میں رکھ لیا تھا۔

انتظامیہ نے ان کی بات کو تسلیم نہ کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں