چیف جسٹس نے انٹرنیٹ پر گستاخانہ فلم کو بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا

توہین آمیز مواد کے خلاف پی ٹی اے کو فوری طور پر 080055055 پر کال یا [email protected] پر مطلع کیا جائے


ویب ڈیسک September 17, 2012
توہین آمیز مواد کے خلاف پی ٹی اے کو فوری طور پر 080055055 پر کال یا [email protected] پر مطلع کیا جائے. فوٹو فائل

چیف جسٹس نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ پر گستاخانہ فلم اور دیگر توہین آمیز مواد کو بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے ایک سینئر وکیل نے گستاخانہ فلم کا معاملہ اٹھایا، جس پر عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر موجود گستاخانہ فلم اور دیگر توہین آمیز مواد کو بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس سلسلے میں حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کےتوہین آمیز مواد کے خلاف پی ٹی اے کو فوری طورپر 080055055 پر کال یا [email protected] پر ای میل کر کے مطلع کیا جائے، واضح رہے کہ گستاخانہ فلم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں