ہارون رشید کو نئی انتظامیہ نے تمام عہدوں سے فارغ کردیا

انہیں نجم سیٹھی کے دور میں چار مختلف عہدے دیئے گئے تھے

انہیں نجم سیٹھی کے دور میں چار مختلف عہدے دیئے گئے تھے (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو نئی انتظامیہ نے عہدے سے فارغ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی رکن اور چیف سلیکٹر سمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیا۔

ہارون رشید کو نجم سیٹھی کی مینجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑے جانے کے بعد ذمہ داری سونپی تھی تاہم ذکا اشرف کے بورڈ چیئرمین بنتے ہیں انہیں بھی فارغ کردیا گیا ہے اور وہ لاہور سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔


مزید پڑھیں: مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

سابق کرکٹر ہارون رشید ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے وابستہ رہے جبکہ حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی جانب ہارون رشید نے 23 ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔
Load Next Story