بنگال ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

میگا ایونٹ سے محض 3 ماہ قبل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر سب حیران


Sports Reporter July 06, 2023
میگا ایونٹ سے محض 3 ماہ قبل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر سب حیران (فوٹو: فائل)

بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

چٹاگانگ میں پریس کانفرنس کے دوران تمیم اقبال نے 16 سال پر محیط کرکٹ کیرئر ختم کرتےہوئے جذباتی ہوگئے، ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ پہلے بنگالی اوپنر نے کرکٹ کو خیر باد کہنےکا اعلان کیا تو سب ہی حیران رہ گئے۔

بطور کپتان تمیم اقبال نے 37 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 21 میں کامیابی پائی جبکہ 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں بھی قیادت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

مزید پڑھیں: ولیمسن کے بعد شکیب الحسن بھی ''آئی پی ایل'' سے باہر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی نئے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا، شکیب الحسن کو نیا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

اوپنر تمیم اقبال نے نیوزی لینڈ کے خلاف سال 2008 میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پہلے ہی کوالیفائی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں