وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے پنشن میں ساڑھے 17 فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے


Irshad Ansari July 06, 2023
(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔ یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن بھی 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں