پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلیے آئی ایم ایف سے رجوع کیا وزیراعظم

پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونے کی دعائیں کررہے تھے، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 06, 2023
مشکل وقت میں ڈالرز فراہم کرنے والے دوست ممالک اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکرگزار ہوں، شہباز شریف:فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ ہے انشا اللہ معاہدہ ہوجائے گا۔ بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیونکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا۔ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونےکی دعائیں کررہے تھے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں اربوں ڈالر فراہم کرنے پر دوست ممالک کا شکر گزار ہوں۔ آرمی چیف عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب لے کر دئیے۔ سب نے متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ معاف نہیں کرےگی۔

وزیراعظم کا سویڈن کے واقعے پر کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں