خیبر میں پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا
پولیس اہل کار اجمل خان کو رات کو کرکٹ گراؤنڈ سے اغواء کیا گیا اور آج علاقہ غلبئی سے اس کی لاش ملی ہے
خیبر میں پولیس اہل کار کی لاش ملی ہے جسے ایک روز قبل نامعلوم ملزمان اغو کرکے لے گئے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر میں پولیس اہلکار کو اغوا کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے واقع کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہل کار اجمل خان کو گزشتہ رات کرکٹ گراؤنڈ سے اغواء کیا گیا تھا آج اجمل خان کی لاش علاقہ غلبئی سے ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہل کار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔