نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 3 دہشت گرد گرفتار ڈی آئی جی ویسٹ

ملزمان بھتہ خوری،کینٹ اسٹیشن دھماکے اور گلشن معمار میں مزار پر لوگوں کے گلے کاٹنے میں ملوث ہیں،پولیس


ویب ڈیسک May 02, 2014
ملزم علیحدگی پسند عناصر اور کالعدم جماعتوں کے لیے کام کرتے تھے،جاوید عالم اوڈھو،فوٹو:ایکسپریس نیوز

ویسٹ زون پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 3 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں اسماعیل مری،فیاض اور فاضل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری،کینٹ اسٹیشن دھماکے اور گلشن معمار میں مزار پر لوگوں کے گلے کاٹنے میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان نے 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔


جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ملزم علیحدگی پسند عناصر اور کالعدم جماعتوں کے لیے کام کرتے تھے جبکہ ان سے 6 دستی بم اور دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں