لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

کل جو ہوا اس پر معذرت خواہ ہوں، یہ خالصتاً غیر ارادی تھا اور بہت غلط انداز میں غلط سمجھا گیا، سابق کرکٹر

کل جو ہوا اس پر معذرت خواہ ہوں، یہ خالصتاً غیر ارادی تھا اور بہت غلط انداز میں غلط سمجھا گیا، سابق کرکٹر (فوٹو: اسکرین شارٹ)

لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگراں صوبائی مشیر کھیل اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نگراں صوبائی مشیر کھیل اور سابق کرکٹر وہاب ریاض نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط ہی دیکھتے ہیں، کل جو ہوا اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، یہ خالصتاً غیر ارادی تھا اور بہت غلط انداز میں غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہمیشہ مثبت پیغام کو پھیلانے کی کوشش کریں اور منفی پروپیگنڈوں سے اپنے اس خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔


مزید پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا

گزشتہ روز بارش کے دوران لاہور کی سڑکوں پر ہنگامی دوروں پر نکلنے والے وہاب ریاض کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس میں شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑی میں بیٹھ کر نکاسی آب کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں پر پانی پھینک رہے ہیں، بارش انجوائے کرنی ہے تو بائیک پر جانے والوں کا تو خیال کریں۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں سابق کرکٹر تالاب نما سڑک پر گاڑی کو اکیلے دھکا لگاتے دکھائی دے رہے تھے۔

Load Next Story