محمد رضوان نے فٹنس میں تمام قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

وکٹ کیپر بیٹر نے تربیتی کیمپ کے تیسرے دن کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کرنے کا چیلنج جیت لیا

(فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فٹنس میں سب قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان نے دورہ سری لنکا کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ریجنل کرکٹ اکیڈمی پر جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کرنے کا چیلنج جیت لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے درمیان دوڑنے کا مقابلہ کروایا۔ وکٹ کے بیچ سب سے تیز دوڑنے کے مقابلے میں قومی کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، محمد نواز اور سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد شریک ہوئے۔


مزید پڑھیں: ٹیسٹ میں سرفراز کو رضوان کی جگہ نائب کپتان ہونا چاہیے، راشد لطیف

محمد رضوان نے پھرتی دکھاتے ہوئے برق رفتار انداز میں یہ مقابلہ 9.55 سیکنڈز میں جیت لیا جبکہ اوپنر شان مسعود وکٹوں کے درمیان تیز دوڑنے میں دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی اس دلچسپ مقابلے سے بہت لطف اندوز ہوئے۔
Load Next Story