لاہورمیں پنشن کیلئے لمبی قطار میں کھڑے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے کی جگہ موت مل گئی

مقصود احمد پینشن لینے بینک پہنچے تو انہیں لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا جہاں شدید گرمی کے باعث وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے


ویب ڈیسک May 02, 2014
پنشن کے لیے کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین۔فوٹو:فائل

بڑھاپے کا سہارا پینشن لینے کے لیے جانےوالے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کو پیسے تو نہ ملے البتہ موت مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم مقصود احمد جب پینشن لینے بینک پہنچے تو رش کے باعث انہیں قطار میں کھڑا ہونا پڑا جہاں شدید گرمی کے باعث وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقصود احمد رائے ونڈ کے نواحی گاؤں راجہ جنگ کا رہائشی تھے۔

اس موقع پر موجودریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے لیے کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جبکہ شدید گرمی میں بیٹھنے اور سائے سمیت ٹھنڈے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی بھر ملک وقوم کی خدمت کرنےوالے ملازمین پر بڑھاپے میں ظلم کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں