نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کہنا چاہتے تھے ذکا اشرف

وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کیلئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں فراہم کی جائیں، مینجمنٹ کمیٹی سربراہ کی ہدایت

وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کیلئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں فراہم کی جائیں، مینجمنٹ کمیٹی سربراہ کی ہدایت (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پہلے اجلاس کا اعلامیے جاری کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے ذکا اشرف کے ساتھ ملکر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، نئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کرکٹ بہتر فیصلہ ثابت ہوگا۔

اس موقع پر چیف فنانس آفیسر نے اسٹیڈیمز کی تعمیرنو، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم امور پر چئیرمین کو بریفنگ کو دی۔

مزید پڑھیں: مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

ذکا اشرف نے میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کا شکر گزار ہوں، انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا اعجاز بٹ کو ابھی اچھی طرح سے رخصت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ، ورلڈکپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے، بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، کوشش ہوگی عالمی سطح پر پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں۔


مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے

چیئرمین میجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

ذکا اشرف نے سلمان نصیر کو ہدایت دی کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کیلئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں اس کو فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں اقتدار کا ورلڈکپ، کرکٹ کے اہم معاملات ہوا میں معلق

انہوں نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد، میرپور اور حیدرآباد اسٹیڈیمز کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ اسٹیڈیمز میں ہاسپیٹیلٹیز باکسز کو اپ گریڈ کریں گے۔ کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی اور کوشش ہوگی بورڈ کی آمدن میں مزید اضافہ ہو۔

مینجمنٹ کمیٹی نے ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے فیصلے کی توثیق کردی۔
Load Next Story