امریکا میں 9 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالے 28 سالہ نوجوان کو عمر قید

ملزم کو گزشتہ برس جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا

ملزم کو گزشتہ برس جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا؛ فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے گوئٹے مالا سے تعلق رکھنے والے ملزم گرسن فیونٹیس کو 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔ زیادتی کے بعد 9 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی جسے اسقاط حمل کے لیے دوسری ریاست انڈیانا جانا پڑا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ گرسن نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور اس کا ڈی این اے بچی کے رحم میں پلنے والے ایمبریو سے بھی میچ کرگیا تھا۔ عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ مجرم کو بطور جنسی مجرم بھی رجسٹر کرلیا گیا تاکہ آئندہ نظر رکھی جا سکے۔

گرسن فیونٹیس کو عمر قید کے تحت 25 سے 30 سال جیل میں سزا کاٹنی ہوگی جس کے بعد رہائی کے لیے اسے اپیل دائر کرنا ہوگی اور اگر مجرم کسی صورت پیرول پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوبھی گیا تو اسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔


28 سالہ گرسن کولمبس میں رہتا تھا اور اسے گزشتہ برس جولائی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ متاثرہ بچی کو حمل ضائع کرنے کے لیے انڈیانا ریاست جانا پڑا تھا جہاں اسقاط حمل قانونی عمل ہے۔

 

 

 
Load Next Story