ڈی آئی خان میں نالے سے خارج ہونے والے زہریلے مواد سے 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

واقعے میں 6 افراد بے ہوش بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک May 02, 2014
نالے میں شوگر ملوں کا زہریلا فضلہ داخل ہوتا جس کے باعث اس کا پانی بھی زہریلا ہوگیا، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

چشمہ شوگر مل کے قریب نالے سے گزرنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق علاقے میں پل نہ ہونے کے باعث 14 افراد نالے سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 6 بے ہوش ہوگئے، بے ہوش ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نالے میں شوگر ملوں کا زہریلا فضلہ داخل ہوتا جس کے باعث اس کا پانی بھی زہریلا ہوگیا اور جب یہ افراد نالے سے گزر رہے تھے تو اس سے خارج ہونے والے زیریلے مواد سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں