سعودیہ حجاج کے خیموں اور دیگر سامان کے گودام میں آتشزدگی میں 2 افراد جاں بحق

آتشزدگی میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک July 06, 2023
مکہ میں کمپنی کے گودام میں لگنے والی آگ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے؛ فوٹو: فائل

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کو مختلف خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے گودام میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جس کمپنی کے گودام میں آگ لگی وہ افریقی ممالک کے حجاج کو خدمات فراہم کرتی تھی۔ یہ گودام میدان عرفات کے مشرقی علاقے میں واقع ہے جہاں ان ممالک کے حجاج کے خیمے اور دیگر سامان موجود تھے۔

آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ 8 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

آتشزدگی میں کمپنی کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے جب 6 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں