سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

ایوان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، قرارداد


ویب ڈیسک July 06, 2023
—فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا اور واقعے کے خلاف کارروائی پر زور دیتا ہے۔

علاوہ ازیں قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان تمام مذاہب اور مقدس کتابوِں کی تکریم پر یقین رکھتا ہے، اس بات کی توقع کرتا ہے مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ہماری جانیں رسولﷺ اور قرآن کی حرمت پر قربان، جواب دینا جانتے ہیں، وزیراعظم

قرارداد میں کہا گیا اسلامو فوبیا اور مذیب کیخلاف نفرت پھیلانے جیسے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس معاملے پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا فورم اسلام و فوبیا کے سدباب کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے۔ بعدازاں پارلیمنٹ کا اجلاس 25 جولائی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |