جنوبی کوریا میں زیرزمین چلنے والی 2 ٹرینوں میں تصادم 200 سے زائد افراد زخمی

ٹرینیں آٹومیٹک ہیں اور خدشہ ہے کہ ٹرینوں کے قریب آنے سے قبل ہی ان کے آٹومیٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہو،حکام


ویب ڈیسک May 02, 2014
150زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 50 سے زائد زخمیوں کو داخل کرلیا گیا،اسپتال انتظامیہ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا میں زیرزمین چلنے والی 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے کے بعد جنوبی کوریا کو ایک ماہ کے دوران دوسرے بڑے سانحہ کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب دارالحکومت سیئول میں زیر زمین چلنے والی 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق 150 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 50 سے زائد زخمیوں کو داخل کرلیا گیا ۔


ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں زیادہ تر افراد محفوظ رہے، حکام کا کہنا تھا کہ زیر زمین چلنے والی ٹرینیں آٹومیٹک ہیں اور خدشہ ہے کہ ٹرینوں کے قریب آنے سے قبل ہی ان کے آٹومیٹک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہو تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں