قومی کرکٹرز حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کریں گے
بیشتر کھلاڑیوں نے جمعہ کو شاہد آفریدی کی بیٹی کی تقریب رخصتی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے
خراب موسم کے باعث قومی کرکٹرز اپنے ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ نہیں ہوسکے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے اپنے ساتھی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کے لیے جمعہ کی شام اسلام آباد جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی کل سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سالی کی تقریب رخصتی میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف کی مہندی، گھوڑی پر سوار ہوکر انٹری دی
دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ کو ختم ہو جائے گا، نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل اکیڈمی گراونڈ پر چار روزہ کیمپ کے آخری دن صرف صبح کے سیشن میں 9 سے 12 بجے تک پریکٹس ہوگی۔
قومی ٹیم دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہفتہ کی شب براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوگی جبکہ ویزہ نہ ملنے کے سبب پاکستان نہ آسکنے والے بولنگ کوچ مورنے مورکل دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کرلیا
دریں اثناء تیسرے روز جمعرات کو فاسٹ بولر حسن علی نے بھی تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کی، وہ خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
اوپنر شان مسعود نے بدھ کو کیمپ میں شمولیت اختیار کی تھی، پی سی بی نے 18 رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ دو کرکٹرز زاہد محمود اور ساجد خان کو خصوصی طور پر کیمپ میں مدعو کیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 جولائی کو سری لنکا پہنچنے والی قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 11 اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔
پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24 سے 28 جولائی تک شیڈول ہے۔
دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر اور نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی زیر نگرانی سپورٹنگ اسٹاف میں گرانٹ بریڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ، مورنے مورکل بولنگ کوچ، آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ، ڈریک سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے طور پر شامل ہونگے۔
کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ، طلحہ اعجاز انالسٹ، ملنگ علی مساجر، لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعجاز انوری سکیورٹی منیجر اور ریحان الحق ٹیم منیجر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔