
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرویش شکلا سگریٹ پیتے ہوئے ایک نوجوان کے سر پر پیشاب کررہا ہے۔ مذکورہ واقعہ گزشتہ برس مدھیہ پردیش کے وسطی ضلع سدھی میں پیش آیا تھا لیکن رواں ہفتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
एक दम से वक्त बदल दिया जज्बात बदल दिए pic.twitter.com/ia9HKQe0mo
— Gurpreet Garry Walia (@garrywalia_) July 6, 2023
مقامی پولیس کے مطابق پرویش شکلا کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مذکورہ جرم کے الزام میں اسے جرمانہ اور ایک سال کی جیل ہو سکتی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پرویش شکلا کو بدھ کی صبح 2 بجے کے قریب گرفتار کیا گیا جب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور پولیس کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
VIDEO | Authorities bulldoze a portion of the house belonging to Pravesh Shukla, the man arrested for urinating on a tribal youth in Sidhi district of Madhya Pradesh. pic.twitter.com/2GjgIGQ39N
— Press Trust of India (@PTI_News) July 5, 2023
بعدازاں پولیس افسر رویندر ورما نے غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ حکام نے پرویش شکلا کے گھر کو "غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ پانے' کے بعد منہدم کر دیا۔
بعدازاں بھارتی نیوز ویب سائٹ 'دی پرنٹ' نے رپورٹ کیا کہ سی ایم مشرا نے آج بھوپال میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قبائلی شخص کے پاؤں دھوئے اور اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور اس سے معافی مانگی۔
यह वीडियो मैं आपके साथ इसलिए साझा कर रहा हूँ कि सब समझ लें कि मध्यप्रदेश में शिवराज सिंह चौहान है, तो जनता भगवान है।
— Shivraj Singh Chouhan (@ChouhanShivraj) July 6, 2023
किसी के साथ भी अत्याचार बर्दाश्त नहीं किया जायेगा। राज्य के हर नागरिक का सम्मान मेरा सम्मान है। pic.twitter.com/vCuniVJyP0
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔