آئی سی سی کا اجلاس پی سی بی حکام کی آج جنوبی افریقہ روانگی
بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی سیکیورٹی،ویزے اور میچ ٹکٹس پر بھی بات ہوگی
آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے پی سی بی حکام آج جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔
پی سی بی حکام آج آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے، مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین 9جولائی سے 16جولائی تک ڈربن میں ہونے والی میٹنگز کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میٹنگز؛ پی سی بی کی نمائندگی کون کرے گا؟
ذرائع کے مطابق پی سی بی ان میٹنگز میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات، ویزوں کے اجرا، پاکستانی میڈیا اور شائقین کیلیے ویزا پالیسی اورمیچز ٹکٹس کی دستیابی پر بات کرے گا، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ حکام ان معاملات پر اپنا موقف پیش کریں گے۔
پی سی بی نے ورلڈکپ میں شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط رکھا ہے۔