رونالڈو کے ہم وطن لوئس کاسترو النصر کے کوچ بن گئے

کلب اور کوچ کے درمیان کتنے سال کا معاہدہ ہوا اسکی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، رپورٹس


ویب ڈیسک July 07, 2023
کلب اور کوچ کے درمیان کتنے سال کا معاہدہ ہوا اسکی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسٹار فٹبالر کرسیٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے پرتگالی کوچ لوئس کاسترو کی خدمات حاصل کرلیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کے ہم وطن کوچ لوئس کاسترو کی خدمات حاصل کرلی ہیں، وہ پری سیزن ٹریننگ کیمپ سے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

لوئس کاسترو کے ساتھ النصر نے کتنے سال کا معاہدہ کیا ہے اسکی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں: النصر نے رونالڈو کے بعد محمد صلاح سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

61 سالہ پرتگالی کوچ نے 2020-21 چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں ریال میڈرڈ کے خلاف ہوم اینڈ اوے جیت سمیت یوکرین میں اپنے دو سیزن گزارے جبکہ گزشتہ سیزن میں وہ برازیل میں بوٹافوگو کے ساتھ منسلک تھے۔

سعودی پرو لیگ میں گزشتہ سیزن میں ٹیم کے رنر اپ ہونے کے بعد کاسترو اگلے ماہ ایشین چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائنگ پلے آف میں النصر کی کوچنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: کریم بینزیما کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

دوسری جانب سعودی پرو لیگ میں النصر کی حریف التحاد نے بھی پرتگالی کوچ نونو ایسپریتو سانتو کی خدمات لیں تھی۔

واضح رہے کہ النصر کلب کو گزشتہ سیزن میں فرانسیسی کوچ روڈی گارسیا کی خدمات حاصل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں