سی پیک پاکستانی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے چین

منصوبے سے 25.4 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، ترجمان وزارت خارجہ

منصوبے سے 25.4 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، ترجمان وزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے اور10 سال کی تعمیر کے بعد تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: کیا سی پیک پاکستان کے لیے قرض کا جال ہے؟

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں جس کے باعث براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
Load Next Story