ملک بھر میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ
پیداوار 20 ہزار 795 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار5 سو میگا واٹ
ملک بھر میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شارٹ فال 6 ہزار 705 میگاواٹ تھا کیونکہ مجموعی پیداوار 20 ہزار 795 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار5 سو میگا واٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کی شدت میں اضافہ، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا
پن بجلی 7 ہزار 349 میگا واٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 639 میگاواٹ ،نجی بجلی گھر 9048 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس 534 میگا واٹ،سولر بجلی گھر 123میگا واٹ، بگاس 115 میگا واٹ، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 988 میگا واٹ رہی۔
شارٹ فال کے باعث 10سے12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ بندش ہو رہی ہے، سب سے زیادہ نقصان اور بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔