انسداد دہشتگردی عدالت دھماکا خیز مواد رکھنے والے مجرموں کو عمر قید و جرمانے
تینوں مجرموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج تھا، عدالت نے فیصلے میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی سنایا
انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکا خیز بارودی م واد کیس میں مجرموں کو سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے تین مجرموں سبحان، جامد اور لقمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے فیصلے میں تینوں مجرموں کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سید امیر عباس اور عبد الجبار ڈوگر نے سرکار کی طرف سے دلائل دیے ، جس میں کہا گیا کہ ملزمان سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔ ملزمان مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔ عدالت سے درخواست ہے کہ ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے ملزمان کو سزا کا حکم دیا جائے ۔
واضح رہے کہ تینوں مجرموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔