توشہ خانہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت بھی کل تک کے لیے ملتوی کردی


ویب ڈیسک July 07, 2023
(فوٹو: فائل)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے روبرو الیکشن کمیشن کے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر کیس سماعت بھی 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 وکلا ہیں، وقت ضائع کیاجارہاہے۔ وکیل گوہر علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل صرف پوائنٹ اسکورنگ کررہےہیں، جس پر وکیلِ الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیےجارہےہیں۔ ان کی نیت ہی دلائل دینے کی نہیں ہے۔ خواجہ حارث کی کوئی عدالتی مصروفیات نہیں۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں