جسٹس مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں بطور جج فرائض انجام دینے والی دوسری خاتون ہوں گی


ویب ڈیسک July 07, 2023
تقریب حلف برداری میں ججز سپریم کورٹ اور وکلا نے شرکت کی:فوٹو:اسکرین گریب

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی جنرل اور وکلا نے شرکت کی۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں۔ وہ 2001 سے 2004 تک خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل بھی رہی ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی نے یکم اپریل 2023 کو پشاور ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا تھا اور انہیں 12 مئی 2023 کو ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

 

جسٹس مسرت ہلالی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ وہ سپریم کورٹ میں دوسری خاتون جج ہوں گی۔اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک نے 24 جنوری 2022 کو سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں